اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ ) امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنے پرانے ساتھی اور انتخابی مہم کے مشیر رون کالین کو وائٹ ہائوس میں اپنا چیف آف سٹاف مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رون کالین نائب صدر الگوہر کے بھی چیف آف سٹاف رہے ہیں۔ ایک بیان میں نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہے کہ رون کالین ہمیشہ میرے لئے ایک بڑا اثاثہ رہے ہیں۔ ہم نے طویل عرصہ اکٹھے کام کیا۔ 2009 میں جب امریکی معیشت گر رہی تھی تو ہم دونوں نے امریکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کیا۔ رون کالین نے جوبائیڈن کیساتھ کام کرنے کو اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔