ہنگامہ آرائی کیس: عمران نذیر کی ضمانت منظور ، کیمپ  جیل سے رہا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہنگامی آرائی کیس میں خواجہ عمران نذیر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔کیمپ  جیل سے رہا کر دیا گیا ،ضمانت منظورکرتے ہوئے فاضل  عدالت نے 5  لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ لیگی ایم پی اے کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اپنایا کہ خواجہ عمران نذیر کے خلاف تھانہ چوہنگ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہے، وہ اظہار یکجہتی کے لیے نیب آفس گئے۔ کسی قسم کی ہنگامہ آرائی نہیں کی۔ اس مقدمہ میں دیگر ملزم بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے خواجہ عمران نذیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...