تبدیلی سرکار نے گلگت بلتستان میں ایک اینٹ نہیں لگائی، حکمران جلد رخصت ہونیوالے ہیں: بلاول

Nov 13, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عبوری وزیراعظم عمران خان کو دو سال تک گلگت بلتستان کا پتا ہی نہیں تھا اور نا ہے۔ انہیں گلگت بلتستان کا خیال آیا جب انہوں نے کھپلو سے لیکر سکردو تک عوام کی طرف سے میرا شاندار استقبال دیکھا تو انہیں گلگت بلتستان یاد آیا۔ اب تو دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین گلگت بلتستان آرہے ہیں جو گلگت بلتستان کے عوام اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کی فتح ہے۔ آج نا صرف قومی پریس  بلکہ عالمی میڈیا بھی گلگت بلتستان کے انتخابات کی خبریں نشر اور شائع کررہا ہے۔ جمعرات کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حلقے کہ امیدوار جمیل احمد ، سردار محمد بخش خان مھر  سعید غنی آجزدھامرہ، زمین خان سعدیہ دانش  بھی ان کہ ہمراہ تھے۔ سکوار کے مقام سے شروع ہونے والے ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکن اور حامی شریک تھے جو کئی میل تک چیئرمین پیپلز پارٹی کی گاڑی کے ساتھ ساتھ پیدل، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے خومر چوک، یادگار چوک سے ہوتے ہوئے شاھین ھوٹل پر پہنچی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کارواں پر لوگ پھول نچھاور کرتے رہے اور ننھے بچے گلدستے پیش کرتے رہے۔ مختلف مقامات پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے  اسرار پر مختلف مقامات پر مختصر خطاب کرتے رہے۔ شاھین ھوٹل کہ مقام پر عوام ک۔ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو حق  حکمرانی حق  حاکمیت اور حق روزگار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔  ان کی جدوجہد اس وقت کامیاب ہوگی جب گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو  بھرپور اکثریت سے جتوا کر پیپلزپارٹی کے مخالفین کی ضمانت ضبط کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت شہید ذوالفقارعلی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام سے جتنی وعدے کئے وہ پورے کئے میں بھی جو وعدے کر رہا ہوں ھر صورت میں اور ھر قیمت پر انشاء اللہ پورے کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا گلگت بلتستان کے عوام سے تین نسلوں سے رشتہ ہے اس لئے میں  اس رشتے کی بنیاد پر آپ سے ووٹ مانگ رہا ہوں۔ آپ شہید ذوالفقارعلی کو ووٹ دیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو ووٹ دیں مجھے ووٹ دیں تیر کو ووٹ دیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب گلگت بلتستان کے عوام نے وہ تاثر ختم کردیا ہے کہ  جس کی وفاق میں حکومت ہوگی وہ گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا اب پانسہ پلٹ چکا ہے۔ پہلے گلگت بلتستان میں جو حکومت بنائے گا وہ ہی پاکستان میں حکومت بنائے گا اور انشاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی 15 نومبر کو گلگت بلتستان مین حکومت بنائی گے۔ تبدیلی سرکار نے گلگت بلتستان میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جلد رخصتی کا دعویٰ کرتے کہا کہ عبوری وزیراعظم عبوری صوبے کی باتیں کر رہے ہیں یہ جلد رخصت ہونے والے ہیں۔

مزیدخبریں