نیول چیف کا تربت، گوادر اور ماڑہ میں بحری تنصیبات کا دورہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تربت، گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کے یونٹس اور تنصیبات کا دورہ کیا اور آپریشنل سرگرمیوں اور حربی تیاری کا جائزہ لیا۔ تربت میں واقع نیول ائیر اسٹیشن پی این ایس صدیق آمد پر کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل نوید اشرف نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ امیر البحر کو نیول ائیر آرم آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس کے بعد انہوں نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔ بعد ازاں چیف آف دی نیول سٹاف نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک بحریہ کی جانب سے گوادر پورٹ اور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کی میری ٹائم سکیورٹی کے لئے تشکیل دی جانے والی میری ٹائم سکیورٹی ٹاسک فورس 88- اور کوسٹل سکیورٹی اینڈ ہاربر ڈیفنس فورس کے جاری آپریشنزکے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے جناح نیول بیس اور کیڈٹ کالج اورماڑہ کا دورہ بھی کیا جہاں ان کا استقبال کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے نیول چیف نے پوری ساحلی پٹی کی میری ٹائم سکیورٹی کی عمومی اہمیت بالخصوص سی پیک کے تناظر میں اس اہمیت میں ہونے والے مزید اضافے کو اجاگر کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے سی پیک سے متعلقہ پراجیکٹس کے فوائد اور ان کے میری ٹائم سکیورٹی سے گہرے تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئندہ سالوں میں پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے ملکی بحری سرحدوں کی حفاظت پر تعینات اہلکاروں کے جذبے، بے لوث لگن اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے  اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ملکی بحری حدود اور میری ٹائم مفادات کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...