سانگھڑ. (نامہ نگار ) درندہ صعفت ملزمان کی جانب سے چار سالہ معصوم بچی (ع)اور ماں کے ساتھ زیادتی کرنے کے واقعہ کے خلاف سانگھڑ کے نوجوانوں کا سماجی رہنما عامر راجپوت کی قیادت میں سانگھڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عامر راجپوت. دلبر نظامانی. حسن لانڈر. حافظ جمال الدین ودیگر نے کہا کہ انسانیت مر گئی ہے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے. ایک کے بعد ایک شرمناک واقعات رونما ہو رہے ہیں اور دل خراش واقعہ کے ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں. معصوم بچوں بچیوں کے ساتھ اور خواتین کے ساتھ درندگی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اگر ایسے واقعات کے ملزمان کو فوری عبرتناک سزا دے دی جائے تو سکون ہو سکتا ہے ورنہ معاشرہ تیزی سے تباہی کی طرف جا رہا ہے۔
سانگھر،چارسالہ بچی اورماں سے جنسی درندگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
Nov 13, 2020