نواب شاہ(بیورورپورٹ) میونسپل کمیٹی کے ٹی ایم او عبدالرزاق شیخ کا تبادلہ جبکہ نواب شاہ میونسپل کمیٹی کے نئے سی ایم او عامر علی ڈکھنڑکو تعینات کردیاگیا دوسری جانب میونسپل کمیٹی کے انجینئر ذولفقار ابڑو کا تبادلہ کے بعد ان کی جگہ کسی افسر کی تعیناتی نہ ہوسکی، میونسپل کمیٹی کے ترقیاتی کام بند افسران کے تبادلوں کے بعد ٹھیکیداروں نے ترقیاتی کام روک دیئے چیئرمین عظیم مغل کے دور میں کاموں کی این آئی ٹی کے ٹھیکیداروں کے بل کھٹائی میں پڑگئے ٹھیکیداروں نے بل ادائیگی نہ ہونے تک ترقیاتی کام جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے ۔