نواب شاہ(بیورورپورٹ)نواب شاہ کے رکشہ ڈرائیوروں کا ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے بھتہ لینے کے خلاف نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر رکشہ ڈرائیوروں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکار ستار خاصخیلی جوکہ ہم سے ہر روز 100 روپیہ بھتہ لیتا ہے جوکہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم 300 روپیہ دھاڑی کماتے ہیں جس میں سے 100 روپیہ ٹریفک پولیس اہلکار لے جاتا ہے نہ دینے کی صورت میں ٹائروں سے ہوا نکال دیتا ہے یا ہماری رکشہ پنکچر کردیا ہے جس کی ہمارے پاس وڈیو بھی موجود ہے جوکہ ہمارے ساتھ ظلم ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک پولیس اہلکار ستار خاصخیلی کے خلاف کارروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔