اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ نے گندم اور چینی کی قیمتوںمیں اضافے سے متعلق درخواست وزیراعظم سیٹزن پورٹل کوبھیجتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار شہری محمد زمان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئیاور کہاکہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میںحالیہ اضافے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دے، پاکستان کے چندشہروں میں آٹے کی فی کلو قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی گی،جہانگیر ترین ودیگر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا جائے، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا یہ عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے؟ پٹشنر کا منتخب نمائندہ کون ہے؟ ایک پارلیمان ہے منتخب حکومت ہے یہ تو ان کا کام ہے، جوعوام کو جواب دہ ہیں ان ہر اعتماد ہونا چاہیے، عدالت کے اور بھی بہت سے کام ہیں، پٹشنر اپنے منتخب نمائندے کے سامنے یہ معاملہ رکھے، عدالت نے درخواست متعلقہ فورم پر بھیجتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے گندم اور چینی کی قیمتوںسے متعلق درخواست نمٹا دی
Nov 13, 2020