اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی پی کی سیکرٹری ی اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کی گلگت بلتستان میں موجودگی الیکشن کمیشن کے اقدامات پر سوالیہ نشان ہے، بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خاموشی اور وزراء کی مسلسل ضابطہ اخلاس کی خلاف ورزی انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہے، الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود وفاقی وزراء انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن اس وقت خاموش تماشائی بن کر اپنے احکامات کی دھجیاں اڑتے ہوئے دیکھ رہا ہے، وفاقی حکومت احساس کرے گلگت بلتستان کے انتخابات اور علاقہ ایک حساس معاملہ ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پبلک آفس ہولڈر نہیں اس کے باوجود پیپلزپارٹی کو 35 نوٹس جاری کئے گئے، دوسری طرف وفاقی وزراء گلگت بلتستان میں اعلانات کے ساتھ ساتھ عوام کو لالچ دے رہے ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا، نفیسہ شاہ