اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کورونا کے اثرات بعد درست سمت ترقی کررہا ہے اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان مختلف شعبوں تعاون بڑھایا جائے گا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور ورلڈ بینک کے آپریشن منیجر نے شرکت کی۔مشیر خزانہنے کہا کہ پاکستان میں اصلاحات کیلئے عالمی بینک نے ہمیشہ تعاون کیا، پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں کردار ادا کیا، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے دوطرفہ مفاد کے منصوبوں پر عملدرآمد پر شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں توانائی، قرضوں کی منیجمنٹ اور جی ایس ٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا ویکسین کا ٹیسٹ رزلٹ کامیاب ہوا تو عالمی بینک تعاون کیلئے تیار ہے، مشیر خزانہ نے عالمی بینک کے جاری منصوبوں پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان کورونا کے اثرات بعد درست سمت ترقی کررہا ہے ،مشیرخزانہ
Nov 13, 2020