آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف پارک لین ریفرنس پرسماعت ملتوی 

اسلام آباد(وقائع نگار۔نا مہ نگار)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی ذرداری اور دیگر ملزمان کے خلاف جعلی اکانٹس کے پارک لین ریفرنس پرسماعت وکلا ہڑتال کے باعث ملتوی کردی۔سماعت کے دوران آصف علی زرداری کی طرف سے حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نیمنظور کرلیا،ضابطہ دیوانی میں ترمیم کیخلاف وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت نے پارک لین کی سماعت بغیر کارروائی18نومبر تک ملتوی کردی۔ ادھر اسی عدالت نے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں بھی سماعت بغیر کاروائی 18نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن