کابل(شنہوا ،این این آئی )افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے قلعہ وزیر میں رات گئے مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔رات گئے قلعہ وزیر میں ہونے والے مسلح افراد کے حملے میں افغان فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہو گئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں،ادھر افغان صوبے فراہ میں افغان فورسز کے آپریشن میں برصغیر القاعدہ کا سینئر رکن محمد حنیف المعروف عبداللہ مارا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل پولیس نے بتایاکہ رات گئے قلعہ وزیر میں ہونے والے مسلح افراد کے حملے میں افغان فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہو گئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔گزشتہ روز افغان صوبے فریاب کے ضلع المار میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر کار بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 20 افراد زخمی ہو گئے تھے، زخمی ہونے والوں میں المار پولیس چیف بھی شامل تھے۔ادھر افغان صوبے فراہ میں افغان فورسز کے آپریشن میں برصغیر القاعدہ کا سینئر رکن محمد حنیف المعروف عبداللہ مارا گیا۔