اقتصادی زون ملک کی صنعتی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا ، اسدقیصر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) خیبرپختونخوا کے ر شکئی خصوصی اقتصادی زون منصوبہ کا وزیر اعظم کی طرف سے 21 نومبر کوافتتا ح متوقع ہے۔  چین کے سفیر کو بھی اس بارے میں آگاہی دی گئی ہے  ۔گزشتہ روز  چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے منصوبے کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ  اقتصادی زون ملک کی صنعتی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ حال ہی میں مکمل ر شکئی خصوصی اقتصادی زون منصوبہ کے بارے میں  اسپیکر نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان 21 نومبر 2020 کو اس خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح کرنے جار رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن