گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر فرجاد بٹ نے عالمی دن نمونیا پر پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ عا لمی یو م نمو نیا 12 نو مبر کو ہر سا ل پو ری دنیا میں نمو نیا کے خلا ف جد و جہد کر نے کے لیے منا یا جا تا ہے نمو نیا خطر نا ک، قا بل تدارک اور قا بل علا ج مر ض ہے دنیا بھر میں تقر یباً 5 سا ل تک کے 155 ملین بچے ہر سال نمو نیا کا شکا ر ہو تے ہیں اور تقر یباً 1.6 ملین مو ت کے منہ میں چلے جا تے ہیںاس طر ح نمو نیا 5 سا ل تک کے بچو ںمیں مو ت کی پہلی وجہ ہے یہ تعدا د ایڈز،ملیر یا اور خسر ہ سے مر نے والے بچو ں سے زیا دہ ہے جبکہ پنجا ب بھر میں 5 سا ل سے کم عمر کے 50 لا کھ سے زا ئد بچے نمو نیا کا شکا ر ہو جا تے ہیں لیکن ابھی بھی عام لوگ اس سے بے خبر ہیں۔سستا علا ج، مو ثر ویکسین‘ شعور بیدا ر کر نے سے کم عمر کے بچوں کی اموت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔