راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کمیٹی چوک میں ٹریفک وارڈن شاہد سرور کوفائرنگ کر کے شہید کرنے کے مقدمہ میں ملزم کوتین بار سزائے موت جبکہ اس کے ساتھی ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا ٹریفک وارڈن نے12 جون2018 ء کی شام کمیٹی چوک میں ڈیوٹی کے دوران غلط سمت سے گاڑی لانے پر ملزمان کو روکا جس پر ملزم راجہ رائید نے فائرنگ کر کے ٹریفک وارڈن کو شہید کر دیا تھا ٹریفک وارڈن شاہد سرور کو شہید کر نے والے ملزم راجہ رائید کوتین بار سزائے موت جبکہ ملزم کے ساتھی عمران اقبال کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ،ٹریفک وارڈن شاہد سرور رمضان المبارک کے مبارک ایام کے دوران ڈیوٹی پر موجود تھے اسی دوران ایک گاڑی غلط سمت سے آئی جس کو شاہد سرور شہید نے روکا جس پرگاڑی میں سوار افراد مشتعل ہو گئے اور اسی دوران گاڑی میں سوار راجہ رائید نے گاڑی سے اسلحہ آتشیں نکال کر ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں آپ شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیاجبکہ اس واقعہ میں ایک راہگیر نثار احمد جاں بحق ہوگیا تھا واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں دہشتگردی ایکٹ، قتل اور کارسرکا ر میں مزاحمت کی دفعات کے تحت تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقعہ پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم راجہ رائید کو گرفتار کرکے اسلحہ آتشیں قبضہ پولیس میں لیا، جبکہ ملزم کا ساتھی عمران اقبال موقع سے فرار ہو گیا تھا جسے بعدازاں گرفتار کیا گیا،وارث خان پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے اور موقع پر موجود گواہان کے بیان قلمبند کیے،وارث خان پولیس نے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاسی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے اس موقع پر کہا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
ٹریفک وارڈن کوشہید کرنے کے مقدمہ میں ایک ملزم کوتین بار سزائے موت
Nov 13, 2020