اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے بحرین کے وزیر اعظم پرنس خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک پیغام میں خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر بحرین کی لیڈرشپ ، شاہی خاندان اور بحرین کی عوام کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام پرنس خلیفہ بن سلمان کو ایک دوست کی طرح ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کی بھی دعا کی۔دریں اثناء ایک پیغام میں انہوںنے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں ٹیکسٹائل کی پیداوار سب سے زیادہ ہوئی،تین اہم سیکٹرز کے اعشاریے مثبت ہیں۔ تعمیراتی سامان کی پیداوار اور جلد فرٹیلائرز پروڈکشن بھی زیادہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کے اہم تین سیکٹرز کے اعشاریے مثبت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس کے حوالے سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کے سر جاتا ہے۔
ذوالفقار بخاری کاخلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
Nov 13, 2020