سیفران کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امور شمالی علاقہ جات(سیفران)کا اجلاس سجاد خان کی سربراہی میں ہوگا۔ اجلاس پارلیمنٹ ہائوس ساتویں فلور پر دن 10.30پر شروع ہوگا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری سیفران بریفنگ دیں گے، اربن اور کیمپوں میں افغان مہاجرین کی صورتحال تعداد کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔پاکستان کو گزشتہ پانچ سے میں ملنے والی امداد کی تفصیلات پیش کی جائیں گے۔گزشتہ پانچ سال کے دوران ترقیاتی اور غیر ترقیاتی کاموں کے اخراجات کی تفصیلات پیش کی جائیں گی ۔ وفاقی او صوبائی چیف کمشنرز آفسز میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی تفصیلات بھی کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں طلب کررکھی ہیں جو پیش کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن