ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 3 افراد زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ میں ایک شہری شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری اور کھانجر سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر گولوں اور راکٹس کا استعمال کیا گیا، زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن