اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر شریں مزاری نے سندھ (کشمور)میں خاتون اور اسی معصوم بچی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون موجود ہیں مگر ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا، ملزمان اگر طاقت ور ہوں تو انہیں قانون کی گرفت میں لینا مشکل ہوجاتا ہے ، بلا تخصیص ملزمان کو سخت سزائیں دینے سے ہی ایسی واقعات کو روکاجاسکتا ہے۔ میڈیا کو اپنا گرفتار ادا کرتے ہوئے ایسے واقعات کی مزمت کرنی چاہئے۔ حکومت ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی ، صوبائی حکومت کی مدد کرے گی کیس عدالت میں فائل ہوگا جلد یا بدیر ملوث قانون کے کٹہرے میں ہوں گے ، ایسے واقعات پورے معاشرے کا المیہ ہیں ، معاشرے کا سکون تباہ کردیتے ہیں ، بچوں اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے حکومت نے نئی قانون سازی کی ہے جس ہر مکمل عمل درآمد سے ایسے المناک واقعات میں کمی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کیا۔
کشمورمیں خاتون، معصوم بچی سے اجتماعی زیادتی کا واقع قابل مذمت ہے ،شیریں مزاری
Nov 13, 2020