ملتان (سپیشل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن کی بڑی کاوش، پنجاب کے تمام سرکاری ڈاکٹروں کے لئے نان پریکٹسنگ الاونس کی باقاعدہ منظوری کر لی گئی،سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی خصوصی کاوشوں پر ڈاکٹری تنظیموں کا خراج تحسین تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کے نان پریکٹسنگ الاونس کی عدم ادائیگی پر چند روز قبل ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف ڈاکٹر میاں عدنان کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان سے ملاقات کر کے مسائل سے آگاہ کیا تھا جس پر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے یقین دہانی کروائی تھی کہ کیبینٹ کمیٹی آف ڈویپلمنٹ اینڈ فنانس میں ترجیحی ایجنڈے پر اس کو رکھوا کر منظور کروایا جائے گا جس پر گزشتہ روز کیبینٹ کمیٹی برائے ڈویپلمنٹ اینڈ فنانس کی میٹنگ ہوئی جس میں باقاعدہ طور پر سرکاری ڈاکٹر جو ایفی ڈیوٹ جمع کروا دیں گے ان کو نان پریکٹسنگ الاونس کی ادائیگی منظور کر لی گئی جس پر ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران ڈاکٹر میاں عدنان ڈاکٹر سلمان لاشاری ڈاکٹر سعید چودھری ڈاکٹر زبیر رفیقی سمیت دیگر نے سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ عثمان سے ملاقات کر کے انہیں گلدستہ پیش کیا اور ڈاکٹروں کے این پی اے کی منظوری پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
پنجاب کے تمام سرکاری ڈاکٹرزکیلئے نان پریکٹسنگ الاؤنس کی منظوری
Nov 13, 2020