مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کاروبار اور حکومتی جلسے جب ایس او پیز کے ساتھ ہو سکتے ہیں تو اپوزیشن کو بھی ایس او پیز کے ساتھ جلسوں کا حق ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اور سیاسی جماعت ہیں، شفاف الیکشن کرائے گئے تو جو ہو گا اس کے نتائج قبول کریں گے۔مسلم لیگ نون کے رہنما ء کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم یا کسی بھی اپوزیشن جماعت کا کسی سے بھی کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاروبار اور حکومتی جلسے جب ایس او پیز کے ساتھ ہو سکتے ہیں تو حزبِ اختلاف کی جماعتوں کو بھی ایس او پیز کے ساتھ جلسوں کا حق ہے.
حزبِ اختلاف کی جماعتوں کو بھی ایس او پیز کے ساتھ جلسوں کا حق ہے، رانا ثنا اللہ
Nov 13, 2020 | 12:52