زرمبالہ کے ذخائرمیں گذشتہ ہفتہ کے دوران 553 ملین ڈالرکااضافہ

زرمبالہ کے ذخائرمیں گذشتہ ہفتہ کے دوران 553 ملین ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 6نومبرکو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 19.906 ارب ڈالرریکارڈریکارڈکیاگیا،اس سے پہلے ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 19.353 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق 6نومبرکو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 12.740 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.166 ارب ڈالرہے۔

ای پیپر دی نیشن