اسلام آباد (نا مہ نگار) حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے حکومتی بڑوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے تمام ممبران اسمبلی اور سینیٹرز کو پیر کے روز اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت الیکشن اصلاحات، سمندر پار پاکستانیوں سمیت دیگر اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے ساتھ ہی اتحادی جماعتوں کو بھی پیر تک جواب دینے کا کہہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے بھی حکومت کی خاموش چال بھانپ لی ہے اور اپوزیشن نے بھی اپنے تمام ممبران پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایات کردی ہیں۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا قوی امکان
Nov 13, 2021