لاہور(نامہ نگار)گجر پورہ کے علاقے بھوگیوال روڑ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار اے ایس آئی40 سالہ سلیم فیصل بھٹی کو ٹکر مار دی ،جس سے اے ایس آئی 40سالہ سلیم فیصل بھٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ہے اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی 40 سالہ سلیم فیصل بھٹی ، کرول پنڈ گجر پورہ کا رہائشی تھا اور وہ محکمہ پولیس میں بطوراے ایس آئی، ٹریفک ہیڈکوارٹرز پنجاب لاہور میں تعینات تھا۔ متوفی سرکاری موٹر سائیکل پرسوار ہو کر گھر سے ڈیوٹی پر جا رہا تھاکہ حادثے کا شکارہوگیا۔ سلیم فیصل بھٹی انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کا پنجاب ریجن کا خزانچی بھی تھا۔
ٹرک کی ٹکر سے اسسٹنٹ سب انسپکٹرجاں بحق
Nov 13, 2021