واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے حوثی ملیشیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صنعاء میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کو فوری طور پر خالی کر کے سفارت خانے کے یمنی ملازمین کو رہا کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یمنی دارالحکومت میں مقامی ملازمین کی اکثریت کو رہا کر دیا گیا ہے۔ جو یمنی ملازمین بنا کسی سبب ابھی تک حراست میں ہیں ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہم حوثیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ سفارت خانے کی عمارت کو فوری طور پر خالی کر دیں اور ان تمام امریکی املاک کو واپس رکھ دیں جن پر حوثیوں نے قبضہ کیا۔ترجمان کے مطابق امریکی حکومت اپنے ملازمین کی رہائی اور سفارت خانے کو خالی کرانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گی۔