سعودی عرب کا ایتھوپیا کے تمام متحارب فریقین پر جنگ بندی کیلئے زور

Nov 13, 2021

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے افریقی ملک ایتھوپیا میں ہونے والے واقعات اور لڑائی کے جاری رہنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متحارب فریقین پر فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ وزارت خٰارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں ایتھوپیا کی تازہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے لڑائی فوری بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔مملکت نے تمام فریقوں سے فائر بندی اور تمام فوجی کارروائیاں بند کرنے پر زور دیا۔بیان میں کہا گیا کہ تمام فریقین شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔ بات چیت کی طرف لوٹیں اور تنازعات کا پرامن حل تلاش کریں۔ امدادی اور انسانی تنظیموں کو متنازع علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت دیں تاکہ جنگ سے م متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزیدخبریں