مارب کے جنوب میں حوثی ملیشیا کے فضائی دفاعی نظام پر عرب اتحاد کے حملے

صنعائ(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے  شب مارب صوبے میں حوثی ملیشیا کے فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اتحادی حملوں میں صراوح میں اں مقامات کو تباہ کر دیا گیا جہاں سے میزائل اور راکٹ داغے جاتے ہیں۔مزید یہ کہ یمنی فوج نے عوامی مزاحمت کاروں کی معاونت سے مارب صوبے کے جنوبی محاذ پر موجود حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بڑا حملہ کیا۔وار آپریشنز کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل ناصر الذیبانی نے بتایا کہ یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثیوں کو بھاری جانی و مادی نقصان پہنچایا۔یمنی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مارب صوبے کے جنوب میں حریب کے محاذ پر حوثی ملیشیا سے متعدد ٹھکانے واپس لے لیے۔ ساتھ اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مارب کے جنوب میں متعدد فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں حوثی ملیشیا کے جتھوں اور حربی ساز و سامان کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران میں ایک ٹینک اور 3 عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔مارب صوبے کے جنوبی محاذوں پر یمنی فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید ترین جھڑپیں دیکھی گئیں۔ یہ گذشتہ دنوں میں ہونے والی شدید ترین لڑائی ہے۔ اس دوران یمنی فوج کو اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں کی معاونت حاصل رہی۔

ای پیپر دی نیشن