مزار قائد سے اسلام آباد پیدل سفر‘ نوجوان 23 دن بعد چیچہ وطنی پہنچ گیا 

Nov 13, 2021

چیچہ وطنی (نامہ نگار) امن  کے  سفیر 22 سالہ نوجوان رجب علی کا پیدل  مارچ کراچی مزار قائد سے اسلام آباد جاتے ہوئے 23 دن بعد چیچہ وطنی پہنچ گیا۔ پیدل سفر کرنے کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے پاکستان میں سکیورٹی خدشات بے بنیاد تھے۔ ہمارے سکیورٹی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر وقت میدان عمل میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے نوجوان امن کے سفیر رجب علی کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

مزیدخبریں