سپیکرقومی اسمبلی سے عبوری افغان وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات 

Nov 13, 2021


اسلام آباد(نا مہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی، افغانستان کے قائم مقام وزرائے صنعت و تجارت کے علاوہ خزانہ اور نائب وزیر ہوا بازی بھی وفد شامل تھے،ملاقات میں پاکستان کی وفاقی کابینہ کے ارکان اور بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے،دو طرفہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ فغانستان میں امن و استحکام لوٹ آیا ہے۔40سال سے لاکھوں افغانوں کی میزبانی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہیں۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کہ اس کی سرزمین دنیا کے کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پرانے برادرانہ تعلقات، مشترکہ تاریخی ورثہ پر زور دیا اور ایک دوسرے کی علاقائی خودمختاری کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔اسپیکر نے کہا کہ امید ھے کہ افغانستان میں استحکام سے پاکستان، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ علاقائی تجارت میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں