بون میرو ٹرانسپلانٹ کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون یقینی بنائیں گے، کمشنر

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیدگلزار حسین شاہ اور آر پی اواشفا ق احمد خان نے ٹیپو روڈپر واقع تھیلا سیمیا سنٹر راولپنڈی کے زیر انتظام ’’بون میرو ٹرانسپلانٹ‘‘ سنٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے سنٹر میں موجودہ طبی سہولات کا جائزہ لیا، میجر جنرل (ر) پرویز احمد، لیڈی ڈاکٹر وفا عمر و دیگر سے انہیں منصوبے بارے بریفنگ دی،پاکستان تھیلا سیمیا ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میجر جنرل(ر) صہیب احمد،پاکستان تھیلا سیمیا ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران سنیئرنائب صدرڈاکٹر جمال ناصر،میجر جنرل (ر) پرویز احمد،برگیڈیئر کامران، کرنل (ر) لبنیٰ ظفر،لیڈی ڈاکٹر وفا عمر، لیڈی داکٹر رعنا ذیشان،لیڈی ڈاکٹر زہرہ وزیر، لیڈی ڈاکٹرتطہیر زہرہ، ڈاکٹر خالد محمود ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز مرتضیٰ برہانی و دیگربھی موجود تھے۔میجر جنرل (ر) پرویز احمد نے ’’بون میرو ٹرانسپلانٹ‘‘  بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا یہ ٹرانسپلانٹ تکمیل کے مراحل میں ہے،جس کا عنقریب افتتاح کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن