قبضوں اوربااثرافرادکے خلاف پریس کلب خیرپورمیں احتجاجی مظاہرہ 

خیرپور(بیورورپورٹ)ٹھری میرواہ کے گاوں نندی تارکوکے رہائشیوں کاقبرستانوں پرقبضوں اوربااثرافرادکے خلاف پریس کلب خیرپورمیں احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرے کی قیادت جادل خان بانبھن,علی حسن, شاھنواز, منظور حسین, آصف  علی, دریا خان  بانبھن, جمیل  بانبھن  ودیگرکررہے تھے اس موقع پرمظاہرین نے بتایاکہ علاقے کے بااثرافرادبھاول بانبھن, عبداللطیف, ذوالفقار علی, ریاض  بانبھن, صدام  حسین  بانبھن  نے کچھ سال قبل گوٹھ کے قدیمی قبرستان پرقبضہ کرکے قبروں کومسمار کرکے زمینوں پرقبضہ کرلیاہے اوردوسرے قبرستاں میں قبضہ کرکے گھر اور دکانیں  تعمیر کررہے ہیں انھوں نے مزیدکہاکہ قبرستان پرقبضہ کرانے میں مقامی پولیس ملوث ہیں اورقبضہ مافیا پولیس  کی معرفت ہمیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھکمیاں دے رہے ہیں ہمیں ان سے جان کاخطرہ ہیں انھوں نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اورآئی جی سندھ سے مطالبہ کیاہے ٹھری میرواہ کے گائوں نندی تارکو میں قبرستاں پرقبضہ مافیاکے خلاف کاروائی کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن