سیپکو انتظامیہ کی لاپراواہی کسی بڑے حادثے کاسبب بن سکتی ہے 

خیرپور(رپورٹ/اکبرعباس زیدی)خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں سیپکو انتظامیہ کی لاپراواہی کسی بڑے حادثے کاسبب بن سکتی ہے 11 ہزار وولٹیج کھنبے کو لکڑی سے گرنے کو روکا گیا شہریوں کا احتجاج۔خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں سیپکو کی کی لاپرواہی اور غفلت کسی کی جان لینے کا سبب بنے کا خدشہ ہوگیا شہر کے عیدگاہ محلے کی مین سڑک کے اوپر سے گذرنے والا 11 ہزار وولٹیج کا پول نیچے آگیا جس کو سیپکو والوں نے لکڑی کی مدد سے روک دیا ہے شہریوں دلبرجوگی محمد سلیم منگی اور دیگر نے احتجاج کرتے بتایا کہ اہم عام سڑک کے اوپر سے نیچے آنے تاریں کبھی بھی گر سکتی ہیں اور خدا نہ کرے  کوئی بڑاسانحہ رونماہوجائے کا خطرہ لاحق ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار سیپکو انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کے ہمارے بچے سویر اسکول جاتے ہیں اوراہم گذرگاہ ہے بجلی کی فراہمی والے کھنبے نسب کئے جائیں تاہم انتظامیہ کے کان تک جوں نہ رینگی ہے مظاہریں نے سیپکو چیف سے مطالبہ کیا کہ ہفتہ وصولی کرنے والے سیپکو ملازمیں کو شہریوں کی جان و مال کا خیال نہیں ہے انکے خلاف کاروائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن