پڈعیدن (نامہ نگار) مہران ہائی وے پر امن اسٹاپ کے قریب سکھر سے ٹنڈوجام جانے والی تیز رفتار کار راہگیر کو ٹکر مارکر الٹ گئی اور روڈ سے اتر کر فصلوں میں جاگری جس کے نتیجہ میں راہگیر منور راجپر سمیت کار میں سوار حضور بخش، ملہاردھاریجو ،حسیب ، مجیب ،صبیہ، فائزہ شدید زخمی ہوگئے ، واقع کی اطلاع پر پولیس اور مقامی لوگوں نے پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ابتدائی طبی امداد کے بعد ایک زخمی منور راجپر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر منور راجپر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جل بسا پولیس نے کار تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے،متوفی شخص امن کارہائشی بتایا جاتاہے۔ دوسرے واقع میں نوشہرہ فیروز پولیس کو مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ کیلوں کے باغ میں ایک شخص ہاتھ پائوں بندھے بے ہوش زخمی حالت میں پڑا ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کے ہوتھ پائوں کھول کر نوشہروفیروز اسپتال منتقل کیا جسے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کر لیا گیا،زخمی نوجوان کے ہوش میں آنے پر اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ نوشہروفیروز کے علاقہ ابڑان کا رہائشی ہے اور نہر پر بیلدار ہے اس نے بتایا کہ میری زمینوں پر بااثر افراد کے مویشی فصلوں میں داخل ہو گئے تو نے مالکان کو کہا کہاکہ اپنے مویشی میری فصلوں سے نکالو انہوں نے میرے ہاتھ پائوں باندھ کر مجھے سخت شدد کا نشانہ بنایا اور مجھے کیلئے کی باغ میں پھینک گئے،پولیس کے مطابق واقع کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اصل حقائق جلد سامنے لائیں گے۔
سکھر سے ٹنڈوجام جانے والی تیز رفتار کار راہگیر کو ٹکر مارکر الٹ گئی
Nov 13, 2021