کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ گورنمنٹ کالجز،سیکنڈری اینڈ پرائمری اسکولز ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف کا اجلاس سید زیشان احمد کے زیرصدارت پیپلز ہائوس میں منعقدہواجس میں ملازمین کودرپیش مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کے لئے متفقہ پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت پر زوردیاگیا۔اس موقع پر مجوزہ پلیٹ فارم کے لئے یونٹی کا نام بھی پیش کیاگیاجس پر اگلے اجلاس میں غوروخوص کے بعد فیصلہ کیاجائے گا۔مجوزہ پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور اس میں شمولیت کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جوصوبے بھر میں رابطے کرکے اتحاد میں شمولیت کی دعوت اور رائے عامہ ہموارکریں گی۔سید زیشان احمدنے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ گورنمنٹ ملازمین کا پلیٹ فارم درپیش مسائل کے حل کی ہرممکنہ کوششیں اور کاوشیں بروئے کار لائے گااور کوشش کی جائے گی کہ سندھ گورنمنٹ کالجز،سیکنڈری اینڈ پرائمری اسکولز ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ ہونے دی جائے۔انہوں نے کہاکہ تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف کے وقار کی بلندی اور ہرممکنہ سہولیات دلوانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ اجلاس سے ثمینہ شاہ، سید حیدرعباس، عباس گلگتی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
سرکاری ملازمین کے مسائل کے لئے یونٹی یونین کاقیام
Nov 13, 2021