داخلوں کیلئے انٹربورڈ کا اعلامیہ

کراچی (نیوز رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2022ئ￿  میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ایسے امیدواروں کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جنہوں نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021ء میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ امپروومنٹ آف ڈویڑن، ایڈیشنل سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس، ری انرولمنٹ کیسز اور سائنس، کامرس اور آرٹس گروپس کے ایسے ریگولر امیدوار جن کے پاس امتحانات دینے کے تمام چانس ختم ہوچکے ہیں اور وہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ بھی انہی تاریخوں میں اپنے رجسٹریشن فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ ایسے تمام امیدوار اپنے رجسٹریشن فارم بروز پیر 22نومبر 2021ء سے بروز جمعہ 11فروری 2022ء تک کراچی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کروانے کے بعدرجسٹریشن فارم بمع فیس واؤچر انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں یا کوریئر سروس کے ذریعہ سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے پتے پر بھیج سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...