جیوانی (نامہ نگار) دالبندین میں اسسٹنٹ کمشنر کی چیف آفیسر دالبندین سے بدتمیزی اور زدوکوب کرنے کے خلاف جیوانی میونسپل کمیٹی کے عملے نے بھی ہڑتال شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق دالبندین کے چیف آفیسر سے ہونے والی زیادتی پر صوبے بھر کی طرح جیوانی میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محمود خان اور ان کے عملہ نے چیف آفیسر دالبندین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ چیف آفیسر دالبندین کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر کے ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے ورنہ ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔