کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے 6ماہ قبل چاندنی چوک، ا پرگزری سے اغواء ہونے والی 16سالہ ملائیکہ کی عدم بازیابی پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہوم سیکریٹری ،آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے واقعہ کا نوٹس لینے، کیس کے آئی او سے سختی کے ساتھ بازپرس کرنے اور ملائیکہ کی بازیابی کے لئے سخت ترین اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ گذشتہ روز ملائیکہ کے گھر چاندنی چوک، اپرگزری پر ان کے والدین اور بھائی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر پاسبان گزری و ڈیفنس کے آرگنائزر میاں ریاض ،گزری کے صدرشہباز مغل و دیگربھی ان کے ہمراہ تھے ۔
ہوم سیکریٹری ،آئی جی اور ڈی جی رینجرز، ملائیکہ کی عدم بازیابی کا نوٹس لیں : طارق چاندی والا
Nov 13, 2021