جعفرآباد(نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی میرعبدالرؤف مینگل نے کہا کہ تبدیلی سرکارنے ملک وقوم کوتباہی کے سواکچھ نہیں دیا، آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی سے ہرطبقہ شدیدمتاثرہوا ہے حکومت کی نااہلی کھل کرسامنے آچکی ہے حکمرانوں کے غلط فیصلوں کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑرہاہے بلوچستان نیشنل پارٹی ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کے ساتھ مل کرجدوجہدمیں مصروف ہے پارٹی کارکنان پی ڈی ایم کے احتجاج میں بھرپوراندازمیں شرکت کریں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بی این پی جعفرآبادکے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری دلشادکھوسہ سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ناتجربہ کارٹیم نے ملک کوتباہی کے دہانے پرکھڑاکردیا ، مہنگائی سے عوام کی مشکلات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔