بحرانی کیفیت ہے، حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا : حاجی علی جتک

Nov 13, 2021

کوئٹہ(این این آئی)  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ ملک میں بحرانی کیفیت ہے حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ   نئے پاکستان میں عوام سردی میں گیس استعمال ، کھانا پکا نہیں پائیں گے حکومت عوام پر اتنے مظالم کرے جتنے عوام برداشت کر سکتے ہیںمہنگائی، بے روزگاری کے بعد اب حکومت نے گیس بند کر کے عوا م کو ایک اور تحفہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گرمی میں بجلی، سردی میں گیس کا بحران آجاتا ہے ملک کو بحرانوں کا شکار بنانے والے حکمران بتائیں کہ وہ ایل این جی کیوں مہنگے داموں خرید رہے ہیں۔

مزیدخبریں