کوئٹہ(پی پی آئی) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر حکومت راہ فرار اختیار کررہی ہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اچانک ملتوی کرکے حکومت شکست کھاچکی ہے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبانے والی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے حکومتی ارکان بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات اٹھا چکے ہیں17نومبر کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی تاریخ ساز ہوگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لورالائی میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو اچانک ملتوی کرکے حکومت کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سترہ نومبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم اپنے قوت کا مظاہرہ کریگی ملک میں مہنگائی بد امنی اور غیر قانونی اقدامات کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے۔