ژوب میں ملیشیا کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

 کوئٹہ (اے پی پی+ پی پی آئی)  فرنٹیئرکور بلوچستان نارتھ ژوب ملیشیا کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے قمردین کاریز میں فری میڈیکل کیمپ  لگایا گیا جس میں طبی سہولیات سے محروم علاقے میں 300سے زائد افراد کا معائنہ اور ان میں ادویات کی تقسیم کی گئی ۔ طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی زیرنگرانی 300 سے زائد افراد 90 خواتین اور 120 بچے شامل تھے کا علاج کیا گیا ۔ کیمپ میں مائنر آپریشنز کے ساتھ ساتھ مریضوں کو درپیش مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بھی سرانجام دیئے گئے ۔ 

ای پیپر دی نیشن