خسرہ اور روبیلاسے بچائو کے ٹیکے ضرورلگوائے جائیں،علماء مشائخ

کراچی (        نیوز رپورٹر    ) الجماعت اہلسنّت پاکستان کے امیر ڈاکٹرمفتی شاہ محمدیوسف حفیظ محمدی نے کہاہے کہ خسرہ اور روبیلاکے حوالے سے حکومت کی جانب سے مہم کا آغاز خوش آئند ہے، اس سے عوام الناس میں خسرہ اور روبیلاسے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی ہوگی۔ لوگ لازماً اپنے پندرہ سال تک کے بچوں کو بچائو کے ٹیکے لگوائیں تاکہ مکمل طورپر ان بیماریوں سے معاشرے کو پاک کیاجاسکے۔ یہ باتیں انہوں نے مرکزاتحاد بین المسلمین دربارسخی لجپال بن قاسم ٹائون پر خسرہ  و روبیلاآگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔سیمینار سے امیر جماعت غوثیہ طفیلیہ انٹرنیشنل مفتی محمدفیض احمدقادری، ملک محمدشکیل قاسمی،آستانہء عالیہ نقشبندیہ کورنگی کے پیر توقیر حسین سیفی،جنرل سیکریٹری الجماعت اہلسنّت پاکستان شاہ محمدتوصیف محمدی،دارالعلوم فیض القرآن میمن گوٹھ کے محمد انوارالحسن قادری،جمعیت علمائے پاکستان ضلع ملیر کے صدر مفتی غوث بخش مہروی،ابوبکر سیفی ،خطیب اعلیٰ جامع مسجد اولیاء مولانامحمداویس نورانی، جامعہ اسلامیہ انوارالقرآن کے مولاناابرارالحسن قادری، دربارحضرت سخی لجپال کے صاحبزادہ شاہ نبیل عظیم محمدی،آستانہء عالیہ محمدیہ ضلع کیماڑی کے صوفی محمدحارث محمدی سیفی،جامع مسجد اللہ والی کے مولانامحمدفاروق تنولی، قاری ساجد گولڑوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خسرہ اور روبیلا کے حوالے سے خوروخوص کیاگیا اور صحت کے عالمی اداروں کی جاری کردہ ہدایات اور تدابیرجن میں ملک کے نامور پروفیسرزاور ڈاکٹرز کی تجاویز بھی شامل ہیں کو زیر بحث لایاگیا ۔بعدازاں علماء کرام نے تمام ترمشاورت کے باالاتفاق محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے خسرہ اور روبیلاکی حفاظتی ویکیسنیشن مہم شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیااور تمام افراد سے اپیل کہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلاسے بچائو کے لئے ٹیکے لگوائیں اور اس مہم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔میزبان مفتی ڈاکٹرشاہ محمدیوسف حفیظ نے بتایاکہ خسرہ وروبیلاسے بچائو کے لئے حفاظتی مہم کا آغاز15نومبر سے ہوگااور 27نومبر تک جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن