کوئٹہ( این این آئی) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ تبدیلی کے دعویداروں نے بے حسی کی آخری حدیں بھی عبور کرلی ہیں، گیس بلوں میں مختلف ناجائز نارواٹیکسز قابل مذمت اور حکومتی لوٹ مار کے مترادف ہے ، حکمرانوں نے ظلم کی انتہا کی کردی ۔بھاری سودی قرضے،بدعنوانی ،مہنگائی نااہل ناکام حکومت کے کارنامے ہیں۔خوردنی اشیائ، پٹرول کی قیمتوں میں ہر ہفتہ اضافہ نے غریب کم آمدنی والوں سے جینے کا حق چھین لیا ۔خوردنی اشیاء ،پٹرول ،بجلی کے نرخوں میں بار بار اضافہ قابل مذمت ہے۔ بجلی کی قیمت 2.52روپے فی یونٹ اضافے سے صارفین پر 30ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔حکومت نرخوں میں 52فیصد تک اضافہ کرچکی ہے۔
تبدیلی کے دعویدار آخری حدیں بھی عبورکرگئے:مولانا عبدالحق ہاشمی
Nov 13, 2021