حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے :جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ (این این آئی)  مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر وسابق سپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ اپوزیشن کے متحد اور متحرک ہونے کے پہلے قدم پر ہی حکومت اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے کہ اس نے سیاسی انتقام میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا ، حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے  کی بجائے اگر مہنگائی پر قابو پانے پر توجہ دے تو عوام کا بھلا ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین سال سے سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں کیا کاش حکومت کو میاں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے  کی  بجائے اس بات کی فکر ہوتی کہ مہنگائی ،بے روزگاری ،لاقانونیت کے ستائے عوام کے مسائل کیسے حل کئے جائیں تو آج ملک کے حالات قدرے بہتر ہوتے  ۔

ای پیپر دی نیشن