کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،انصاف کیلئے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کیلئے ہمہ تن کمر بستہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل کامونکے محمد اطہر گجر نے گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد اہلسنت و الجماعت میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اورکہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو معاشرے سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہمیں عوام اور صحافی برادری کا بھرپور تعاون درکا رہے کسی شہری کے جائز مسائل حل کرنے میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کرونگا۔