محکمہ کوآپریٹوز کے افسروں، عملے اور شہریوں نے ڈینگی آگاہی ریلی نکالی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری کوآپریٹوز احمد رضا سرور اور رجسٹرار کوآپریٹوز رانا عبدالشکور کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ کوآپریٹوز کے افسران‘ عملہ اور سوسائٹی کی کثیر تعداد  نے انسداد ڈینگی کی آگاہی کیلئے دفتر سے کچہری چوک تک ریلی کا انعقاد کیا تاکہ عوام کے اندر ڈینگی جیسے مو ذی مرض کے تدارک کیلئے آگاہی پیدا کی جاسکے- صفائی نصف ایمان ہے اسے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر اس موذی مرض کے پھیلائو کو روکا جا سکتا ہے اگر شہری حکومت پنجاب کی جاری کردہ ڈینگی تدارک ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تو اس وباء پر قابو پایا جا سکتاہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتاہے- اس لئے شہریوں سے گذارش ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کیا جائے تاکہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کی جگہوں کی نگرانی کی جا سکے محکمہ کوآپریٹوز کے جوائنٹ رجسٹرار چوہدری محمدایوب‘ ڈپٹی رجسٹرار ملک محمد اشفاق ‘ سرکل رجسٹرار سو سائٹیز گوجرانوالہ عمر فاروق ہنجرا نے ڈینگی کے تدارک بارے پمفلٹ تقسیم کئے تاکہ اس مہم کو ہر گھر تک پہنچایا جاسکے اور عوام کے اندر شعور اور آگاہی ڈینگی تدارک کے بارے میں کی جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن