حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 میں خسرہ اور روبیلا کی مہم کے حوالہ سے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے ایک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع حافظ آباد کے تمام پرائیویٹ سکول کے عہدہ داران نے شرکت کی۔تقریب میں نرگس ڈی ای او، ڈاکٹر ظہیر احمدڈی ڈی ایچ او، مہرالنساء یونیسیف کنسلٹنٹ، محمد وقاص ڈی ایچ سی ایس او اورڈی ایس وی محمد اکبر شریک تھے، اس موقع پر ڈاکٹر ظہیر احمد نے اس مہم کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ روبیلا کی بیماری حاملہ خواتین میں دوران زچگی مہلک پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے اور انفیکشن کے نتیجے میں استقاط حمل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن محمد جاوید اقبال بابر نے بتایا کہ خسرہ اور روپیلا دونوں متعدی بیماریاں ہیں جس سے بچاؤ کے لیے ویکسین ضروری ہے لہذا تمام نجی اور سرکاری اسکول اور مدارس کے سربراہ مہم کے دوران جو کہ 15 نومبر سے 27نومبر تک جاری رہے گی، ایم آر ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور سو فیصد بچوں کو ویکسی نیشن کروائیں۔
روبیلا حاملہ خواتین میں مہلک پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے: ڈاکٹر ظہیر احمد
Nov 13, 2021