نالہ کانسی کے کنارے جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں نالہ کانسی کے کنارے قائم جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ڈھوک پنی کے رہائشی محمد جان نامی پٹھان کی آٹھ جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، چارپائیاں بستر اوردیگر گھر کا ضروری سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔دن کے وقت جھگیوں کے قریب کھیلتے ہوئے بچوں نے آگ لگادی جس کی چنگاریوں نے جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑی موقع پر پہنچ گئی تا ہم اس وقت تک سب کچھ جل چکا تھا،نقصان کا اندازہ 15 لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔ محمد جان نے حکومت اور مقامی مخیر حضرات سے ان کے مستقل ٹھکانے کیلئے مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...