پنڈی گھیب(نامہ نگار)نواحی علاقے میانوالہ میں مْعلم کا متعدد کمسن طالبات کیساتھ نازیبا حرکات کرنے کا سکینڈل سامنے آگیا,تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج,محکمہ تعلیم نے مْعلم کو عارضی طور پر معطل کر دیا,تھانہ پنڈی گھیب میں درج ایف آئی آر کے مطابق 13 سالہ لڑکی (ش.ب.ب) گورنمنٹ ماڈل سکول ڈہوک مونڈ یونین کونسل میانوالہ میں پانچویں جماعت میں زیر تعلیم ہے چند دن قبل جب بچی کو سکول جانے کے لیئے جگایا گیا تو وہ سکول جانے سے انکاری ہو گئی اور رونا شروع کر دیا پوچھنے پر اْس نے اپنی ماں کو بتایا کہ اْسکا استاد حسین بخش مسلسل تین یوم سے لگاتار بہانے سے اْسے اپنے کمرے میں بلا کر نازیبا حرکات کرتا ہیاور ساتھ دھمکی دیتا ہے کہ اگر کسی کو بتایا تو کلاس میں فیل کر دونگا ان تمام نازیبا حرکات کو ایک دوسری لڑکی(ا.ب.ب) نے بھی دیکھا جو اس واقعے پر ہیڈ ٹیچر میڈم حسینہ کو چشم دید گواہ سمیت شکایت درج کروائی جس پر ہیڈ ٹیچر کے سامنے چشم دید گواہ (ا.ب.ب)نے بتایا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے یہ واقعہ دیکھا ہے جبکہ کچھ دن قبل اسی استاد نے اسے بھی کمرے میں بلا کر نازیبا حرکتیں کیں اور دھمکی دی ، ہیڈ ٹیچر نے شکایت پر تسلی دی کہ اس واقعے کیخلاف خود ایف آئی آرکرواؤنگی مگر محکمے نے کچھ نہ کیا جبکہ کچھ دن قبل ایک تیسرا واقعہ بھی سامنے آیا ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی محکمانہ انکوائری میں حالات کی نزاکت کے مطابق مذکورہ مْعلم حسین بخش کو فوری لڑکوں کے سکول میں ٹرانسفر کرنے کے سفارش کی گئی ہے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد محکمہ تعلیم نے مذکورہ استاد کو معطل کر دیا ہے اور اعلی سطح انکوائری کمیشن کا قیام عمل میں لاکر حقائق تک پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے