حکومت کوچینی آٹا مافیاز کیخلاف آہنی ہاتھ استعمال کرنا ہونگے :پیر ارشد ہاشمی

Nov 13, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما اور بزرگ سیاستدان پیر ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو’’ سب اچھا ‘‘ کی رپورٹیں دینے والے وزراء اور مشیرموجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں حکومت کوچینی ،آٹا مافیاز کے خلاف آہنی ہاتھ استعمال کرنا ہونگے اس سے ہی عوام کو موجودہ مہنگائی میں موثر ریلیف دیا جاسکتا ہے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق انکی ٹیم کردارادا نہیں کررہی عمران خان صرف حکومت کرنے نہیں بلکہ وہ بوسیدہ کرپٹ نظام کو ٹھیک کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں عوام کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے کیونکہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے تین تین بار اقتدارمیں رہ کر ملک و قوم کو دونوں ہاتھوںسے لوٹ کر عوام کا استحصال کیا ہے وزیراعظم عمران خان کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوںپرجو اقدامات اٹھارہے ہیں اس کے دورس نتائج برآمد ہونگے 120 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر افضال حیدر کے دفتر میں ضلعی چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل وسیم باری، چیئرمین نارکوٹکس ایڈوائزری کمیٹی رانا رضوان تقاصر اور تحصیل سینئر نائب صدر ظفراقبال انصاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا ۔

مزیدخبریں